بدھ، 26-جون،2024
( 20 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 26-جون،2024

EN

اسرائیل نے 2 ہزار 500 فلسطینیوں کو رواں برس حج سے روک دیا

14 جون, 2024 17:45

غزہ کی وزارت اوقاف نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے رفح کراسنگ پر 2 ہزار 500 فلسطینیوں کو رواں برس حج کی سعادت حاصل کرنے سے روک دیا۔

انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت اوقاف کے ترجمان اکرامی المدلال کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج اور حکومت کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کو غزہ کراسنگ سے حج کی سعادت حاصل کرنے سے روک دیا، جو مذہبی آزادی کیخلاف ہے۔

غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کے باعث عازمین حج معمول کے مطابق حج تیاریاں مکمل نہیں کرسکے تھے، جس میں رہائش کی بکنگ سمیت دیگر انتظامات تھے۔

مزید پڑھیں: مناسک حج کا آغاز، منیٰ میں عازمین کیلئے خیمہ بستی آباد

ترجمان کا کہنا تھا کہ حج مسائل کے حل کیلئے مصر اور سعودی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال حج کی سعادت سے محروم رہ جانے والے افراد کو اگلے برس ترجیحی بنیادوں پر غور کریں گے۔

مزید پڑھیں: رواں سال حج سیزن کے دوران پہلے خوش نصیب بچے کی ولادت

دوسری جانب دنیا بھر سے 15 لاکھ سے زائد عازمینِ حج سعودی عرب پہنچے ہیں جنہوں نے مناسک حج کا آغاز کردیا ہے، اس سال تقریباً 4 لاکھ سعودی عرب کےمقامی عازمین جبکہ 1 لاکھ 60 ہزار پاکستانی عازمین فریضۂ حج ادا کریں گے۔

حج کے مناسک کی ادائیگی کا پہلہ مرحلہ شروع ہوگیا ہے، دنیا بھر سے آئےعازمینِ حج منی روانہ ہوگئے ہیں جب کہ عازمین کی منیٰ روانگی کا عمل آج جاری رہے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top