منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

اسرائیل کی زمینی فوج بھاری تعداد میں ٹینکوں سمیت غزہ میں داخل

14 اکتوبر, 2023 15:50

غزہ: اسرائیل کی زمینی فوج بھاری تعداد میں ٹینکوں کے ساتھ غزہ میں داخل ہوگئی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں پمفلیٹ کے ذریعے شہریوں کو 24 گھنٹے کے اندر اندر غزہ سے نکلنے کی وارننگ جاری کی گئی تھی تاہم حماس نے اسرائیلی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے غزہ چھوڑنے سے انکار کردیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی ڈیفنس فورسز نے غزہ میں زمینی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حملےحماس کے ٹھکانوں پر کیے گئے۔

اسرائیل کی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ڈی ایف نے غزہ کی پٹی میں علاقائی سطح پر حملے کیے ہیں تاکہ علاقے کو عسکریت پسندوں اور ہتھیاروں سے پاک کیا جا سکے اور لاپتہ ہونے والے افراد کو تلاش کیا جا سکے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لاپتا اسرائیلیوں کی لاشیں مل گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے زمینی حملہ کیا تو اسکی فوج کو نیست و نابود کردیا جائے گا: حماس

اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں پریس کی گاڑی پر میزائل حملے میں برطانوی خبر رساں ایجنسی کا کیمرامین شہید ہو گیا جبکہ عرب ٹی وی کی خاتون رپورٹر سمیت پانچ صحافی زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار کے قریب پہنچ گئی

لبان میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے چار اسرائیلی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا شمالی غزہ کے شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کا 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

ادھر اقوام متحدہ نے بھی اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لوگوں کو دیا گیا الٹی میٹم واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کے اندر لاکھوں لوگوں کی نقل مکانی ایک نئے انسانی بحران کو جنم دے سکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top