منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

اسرائیل کی بربریت جاری : غزہ کے اسپتال پر اسرائیل کی بمباری، 1500سے زائد فلسطینی شہید

18 اکتوبر, 2023 11:23

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ بمباری کا گھناؤنا سلسلہ جاری ہے، صیہونی افواج کے اسپتال پر ہونے والے تازہ حملے میں 1500سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی طیاروں نے اسپتال کو نشانہ بنایا ، اس بمباری کے نتیجے میں طبی عملہ، مریض اور پناہ لیے ہوئے عام شہری شہید ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں موجود اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں 1700سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

خیال رہےکہ اسرائیل کی جانب سے مسلسل فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔

اسپتال پر حملے کے خلاف فلسطینی صدر محمود عباس نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے،محمود عباس نے فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف پرچم بھی سرنگوں رکھنےکا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہےکہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے، عالمی برادری فلسطینیوں کا قتل عام رکوائے، خاموشی اب قابل قبول نہیں ہے۔

عالمی ادارہ صحت (W.H.O) نے غزہ کے اسپتال پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسپتال پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ابتدائی طور پر سیکڑوں ہلاکتوں اور زخمیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، ہم شہریوں اور طبی مراکز کے فوری تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں اور انخلا کی وارننگ کو واپس لینےکا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ پڑھیں : حزب اللہ نے اسرائیلی ٹینک کو کمال مہارت سے تباہ کرڈالا، ویڈیو وائرل

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top