جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

اسرائیلی آرمی چیف سمیت متعدد فوجی افسران کا مستعفی ہونے کا امکان

28 اپریل, 2024 13:23

اسرائیلی آرمی چیف ہرزی ہیلیوی سمیت متعدد فوجی افسران کا آئندہ کچھ دنوں میں مستعفی ہونے کا امکان ہے۔

اسرائیلی  میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملٹری انٹیلیجنس سربراہ ہارون ہیلیوا کے مستعفی ہونے کے بعد 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے کے ذمہ دار تمام افسران گھر واپس آئیں گے جس کی شروعات چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی سے ہوگی۔

اسرائیلی چینل 12 نے وضاحت کی کہ اسرائیلی چیف آف ااسٹاف ہرزی ہیلیوی کا استعفی آنے والے عرصے کے دوران متوقع ہے، البتہ  فی الحال ان کے جانشین کے بارے میں بات چیت ہو رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ملٹری انٹیلیجنس ڈویژن کے سربراہ جنرل ہارون ہیلیوا رہنماؤں کی اس ایک سیریز میں سے پہلے افسر ہوں گے جو ریٹائر ہونے پر مجبور ہوں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بہت سے افسران نے جنگی تحقیقات کی تیاری کے لیے وکلا کو پہلے ہی لیس کر رکھا ہے،  ان میں یونٹ 8200 کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل یوسی شیرل بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ متعدد فوجی افسران نے اعلان کیا ہے کہ وہ 7 اکتوبر کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، لہٰذا ان کی ریٹائرمنٹ ایک ذاتی مثال قائم کرنے کے لیے ضروری قدم ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں ہونے والے ایک سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ 63 فیصد عوام کا خیال ہے کہ ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ جنرل ہارون ہیلیوا کے استعفیٰ کے بعد اسرائیلی فوج کے دیگر اہلکاروں کے لیے بھی مستعفی ہونا ضروری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top