منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

غزہ میں اسرائیلی فوجیوں نے امریکی کارکن کو مار ڈالا

07 ستمبر, 2024 09:31

اسرائیلی فوجیوں نے جمعے کے روز غزہ کی پٹی میں احتجاج کرنے والی امریکی ترک کارکن آئسنور ایزگی ایگی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

برطانیہ میں فلسطین کے سفیر نے بتایا کہ جمعے کے روز نابلس کے قریب بیتہ میں ایسنور ایزگی ایگی کو سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 26 سالہ لڑکی سر میں شدید چوٹ کی وجہ سے اسپتال پہنچی تھی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیئٹل کے علاقے میں رہنے والی 26 سالہ ایزگی ایگی کے قتل نے فوری طور پر ان خدشات کو جنم دیا کہ امریکی حکومت مناسب جواب نہیں دے گی اور اس کے قتل کا احتساب نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں:فلاڈیلفیا کوریڈور؛ مصر بھی اسرائیل کو آنکھیں دیکھانے لگا

خیال رہے کہ امریکی ترک کارکن آئسنور ایگزگی ایگی فلسطینیوں کی زیر قیادت بین الاقوامی یکجہتی تحریک (آئی ایس ایم) کی رکن تھیں۔

اس سال کے اوائل میں مغربی کنارے میں دو 17 سالہ فلسطینی امریکی ہلاک ہوئے تھے جن میں لوزیانا سے تعلق رکھنے والے توفیق عبدالجبار، جسے جنوری میں ایک آف ڈیوٹی اسرائیلی افسر اور ایک آباد کار نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ہائی اسکول کے سینئر طالب علم محمد خدور، جنہیں کئی ہفتوں بعد ایک اسرائیلی مسلح شخص نے سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ ان دونوں معاملوں میں امریکی حکومت نے ان ہلاکتوں کی مذمت کی ہے لیکن ابھی تک تحقیقات کا آغاز نہیں کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top