اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

اسرائیلی ٹینکوں اور جنگی طیاروں کی خان یونس پر بمباری، کئی گھر تباہ

24 جولائی, 2024 10:31

عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں اور جنگی طیاروں جنگ زدہ خان یونس کے مشرق میں رہائشی عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔

الجزیرہ نے الجزیرہ عرب کے ساتھیوں کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ تازہ ترین حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے جس میں درجنوں فلسطینی شہید اور ہزاروں افراد کو گنجان آباد المواسی علاقے میں داخل ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

خان یونس کے رہائشیوں نے بتایا ہے کہ جنوبی شہر میں اسرائیلی افواج اور فلسطینی جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی ہے جب اسرائیلی فوج نے علاقے پر ایک نیا زمینی حملہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:خان یونس میں اسرائیلی حملے سے درجنوں فلسطینی شہید، ہزاروں انخلا پر مجبور

اس حملے میں کم از کم 89 فلسطینی شہید اور 250 زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس فرار ہونے کیلئے صرف چند منٹ تھے جب اسرائیلی فورسز نے انہیں شہر کے مشرقی علاقوں سے ’فوری طور پر‘ الگ ہونے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو واشنگٹن ڈی سی میں ہیں جہاں وہ امریکی کانگریس سے خطاب کریں گے اور صدر جو بائیڈن کے ساتھ صدارتی امیدواروں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے۔

غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں اب تک کم از کم 39 ہزار 90 افراد شہید اور 90 ہزار 147 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل میں 7 اکتوبر کو حماس کی زیر قیادت حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 139 ہے جبکہ درجنوں افراد اب بھی غزہ میں قید ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top