منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

اسرائیلی پولیس اہلکار کی اپنے ہی مظاہرین کو غلیظ گالیاں دینے لگے

30 جون, 2024 12:19

اسرائیلی پولیس نے اپنے ہی شہریوں کو احتجاج کرنے پر غلیظ گالیاں بکتے ہوئے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں تمہاری ماں کے ساتھ زیادتی کروں گا۔

ٹی وی پر اس واقعے کی خبر کی نشر ہونے کے بعد اسرائیلی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ مظاہرین اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن پولیس افسر کا طرز عمل ایسا نہیں جیسا ہونا چاہیے۔

مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر پیرس اسکوائر پر ہونے والے احتجاج میں ایک پولیس افسر نے زیرحراست مظاہرین کو غلیظ گالیاں بکتے ہوئے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں تمہاری ماں کے ساتھ زیادتی کروں گا۔

مزید پڑھیں: لبنان پر حملہ؛ اسرائیل کو مٹا کر رکھ دیں گے، ایران کی وارننگ

دارالحکومت تل ابیب میں مظاہرے میں شریک رکن اسمبلی ناما لازیمی کو پارلیمانی استثنیٰ کے باوجود پولیس افسران دھکے مارتے ہوئے گھسیٹ کرلے گئے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مجھ پر حملہ کیا اور میرے بال کھینچے۔

times-of-israel

دوسری جانب مظاہرین نے وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کے باہر آگ لگا دی اور یونین کے چیئرمین آرنون بار ڈیوڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ عام ہڑتال اور اسرائیلی معیشت کا پہیہ جام کرنے کی کال دیں تاکہ حکومت پر حماس کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جاسکے۔

مزید پڑھیں: سربیا میں اسرائیلی سفارتخانے پر تیر کمان سے حملہ

واضح رہے کہ مظاہرین نے پولیس کی جانب سے دھمکی آمیز رویہ اپنائے جانے پر سڑکیں بلاک کردیں اور سول نافرمانی کی کوششیں دیکھنے میں آئی جبکہ پیرس اسکوائر پر ڈھول بجاتے ہوئے جنگ بند کرو کے نعرے لگائے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top