جمعہ، 14-جون،2024
( 08 ذوالحجہ 1445 )
جمعہ، 14-جون،2024

EN

غزہ میں عمارتوں پر اسرائیلی طیاروں اور ڈرونز کے حملے، مزید 87 فلسطینی شہید

15 مئی, 2024 11:47

صیہونی فوج کی جانب سے غزہ میں متعدد رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم 87 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں صیہونی دہشت گردی جاری ہے، جبالیہ، بریج سمیت نصیرات کیمپ رفح اور شمالی غزہ میں صیہونی جنگی طیاروں اور ڈرونز کے حملوں میں کئی عمارتیں نشانہ بن گئیں۔

24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 87 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے جس کے بعد شہدا کی تعداد پ35 ہزار 200 تک پہنچ گئی۔

جبالیہ اور شمالی رفح میں صیہونی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے، حماس نے صیہونی فوج کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا جب کہ اسرائیل نے ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

ادھر انتہا پسند اسرائیلی مظاہرین نے غزہ جانے والے امدادی ٹرکوں کو روک لیا اور خوراک کے پیکٹ سڑک پر پھینک کر ٹرکوں کو آگ لگادی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top