منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

اسرائیلی اخبار نے عمران خان کو پاک اسرائیل تعلقات کیلئے موزوں شخصیت قرار دیدیا

07 ستمبر, 2024 16:13

اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے بانی پی ٹی آئی کو پاک اسرائیل تعلقات قائم کرنے کیلئے موزوں ترین شخصیت قرار دے دیا۔

ٹائمز آف اسرائیل میں شائع مضمون میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گولڈ اسمتھ فیملی سے رشتہ داری ایک حقیقت ہے،  گولڈ اسمتھ خاندان سے تعلق بانی پی ٹی آئی کا اسرائیل سے متعلق رویہ بدلنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

اخبار نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں خارجہ تعلقات کے لیے ایک ایسے نقطہ نظر کی نشاندہی کی گئی تھی، عمران خان اسرائیل کے بارے میں پاکستان کے مؤقف کا از سر نو جائزہ لینے کے لیے تیار تھے۔

اسرائیلی اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے جن میں پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کا اشارہ دیا گیا۔

مضمون میں اسرائیلی حکومت اور اتحادیوں پر زور دیا گیا ہے کہ ‏ اسرائیل اور اتحادی بانی پی ٹی آئی کی پاکستانی سیاست میں شمولیت کو یقینی بنائے کیونکہ عمران خان ہی اسرائیل کے پاکستان کے ساتھ تعلقات قائم کرسکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top