جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ اپنی ناکامیوں پر مستفی ہوگئے

22 اپریل, 2024 16:23

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرنے والے اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل اہرون ہلیوا مستعفی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میجر جنرل اہرون ہلیوا نے 7 اکتوبر کو حماس حملے روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل اہرون ہلیوا مستعفی ہو گئے ہیں، جب کہ میجر جنرل اہرون ہلیوا نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے روکنے میں ناکامی کی ذمے داری قبول کی تھی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اہرون ہلیوا حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے بعدمستعفی ہونے والی اعلیٰ ترین شخصیت ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ملٹری انٹیلی جنس چیف کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف کا استعفیٰ دیگر فوجی افسران کے لیے بھی حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں تقریباً 1200 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے جبکہ حماس نے 250 افراد کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top