منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

غزہ میں حالیہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید

24 مئی, 2024 12:17

اسرائیلی افواج نے جمعرات کے روز غزہ کی پٹی میں فضائی اور زمینی بمباری میں 60 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

خبررساں ادارہ رائٹرز کے مطابق اسرائیلی ٹینک رفح کے جنوب مشرقی علاقے میں پیش قدمی کرتے ہوئے شہر کے مغربی ضلع یبنہ کی جانب بڑھے اور تین مشرقی مضافات میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ قابض (اسرائیلی افواج) مغرب کی طرف بڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں، وہ یبنا کے کنارے پر ہیں، جو گنجان آباد ہے۔

مزید پڑھیں:برطانوی جامعہ میں بھی اسرائیل کیخلاف احتجاج، پولیس اور طلبا میں جھڑپیں

انہوں نے ایک چیٹ ایپ کے ذریعے رائٹرز کو بتایا کہ یہ ایک اور بہت مشکل رات تھی جب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی، ہمارے علاقوں میں اسرائیلی فوج نے حملہ کیا ہے۔

رواں ماہ غزہ کے شمالی اور جنوبی کناروں پر بیک وقت اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی اپنے گھروں سے بے گھر ہوگئے ہیں اور امداد تک رسائی کے اہم راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں جس سے رفح میں قحط کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس رفح میں موجود ہے، حماس نے رفح میں ہمارے یرغمالیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہماری افواج رفح میں دراندازی کر رہی ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ہم یہ کام ہدف کے مطابق کر رہے ہیں، ہم رفح میں غزہ کے شہریوں کو حماس کے تحفظ کی پرت بننے سے بچا رہے ہیں،انہیں عارضی طور پر انسانی بنیادوں پر منتقل ہونے کی ترغیب دے رہے ہیں، اب تک ہم نے حماس کے درجنوں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا ہے، درجنوں دہشت گرد سرنگوں کو بے نقاب کیا ہے اور وسیع پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top