جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

غزہ بھیجی جانے والی امدادی رقم میں اضافہ کیا جائے گا، اسرائیل

29 اپریل, 2024 15:24

اسرائیلی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ غزہ بھیجی جانے والی امدادی رقم میں آئندہ چند روز میں اضافہ کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس سلسلے میں نئی راہداریوں کا حوالہ دیا جو فلسطینی انکلیو میں داخلے کے لیے اسرائیلی بندرگاہ اور سرحدی گذرگاہوں کا استعمال کرتی ہیں۔

ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران غزہ جانے والی انسانی امداد کی مقدار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آئندہ دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہوتا رہے گا۔

اس کے علاوہ امریکا میں قائم خیراتی ادارے ورلڈ سینٹرل کچن نے کہا کہ وہ آج سے غزہ کی پٹی میں دوبارہ کام شروع کرے گا، ایک ماہ قبل 7 امدادی کارکنان اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہونے کے بعد ادارے نے غزہ میں کام روک دیا تھا۔

سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد غزہ تک رسائی بند کر دی گئی تھی جس کے بعد اسرائیل نے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ کی وجہ سے غزہ کے 2.3 ملین لوگوں کو خوراک فراہم کرنے کے لیے امدادی قافلوں کو جانے کی اجازت دی۔

ایک پھیلتے ہوئے انسانی بحران کی وجہ سے اسرائیل کے مغربی اور عرب شراکت داروں نے اس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انکلیو میں امداد کے داخلے کو آسان بنانے کے لیے مزید کام کرے جہاں زیادہ تر افراد بے گھر ہیں جنہیں قحط کا بھی سامنا ہے۔

امریکہ نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا، وہ اسرائیل کی جانب سے مزید انسانی امداد کی اجازت دینے کی تازہ ترین کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے لیکن کامیابی کا اندازہ زمینی صورت حال کو بہتر کرنے کے نتائج سے لگایا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top