اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

اسرائیل کا جنگ روکنے سے متعلق عالمی عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار

25 مئی, 2024 11:32

اسرائیل نے رفح میں جاری فوجی آپریشن روکنے کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ماننے سے انکار سے کردیا۔

اسرائیلی وزیر بینی گینٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو نظر انداز کرتے ہوئے رفح آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

بینی گینٹز کا یہ بیان عالمی عدالت انصاف کی جانب سے رفح آپریشن روکنے اور انسانی امداد کے لیے سرحدی گزرگاہ کھولنے کے حکم کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گینٹز کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے یرغمالیوں کی واپسی اور حماس کو شکست دینے کے اپنے مشن کو مکمل کرنے کے لیے رفح میں داخل ہونے کے لیے پرعزم ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے بین الاقوامی عدالت کے حکم کے بعد باضابطہ بیان نہیں دیا ہے لیکن تجزیہ کاروں کو خدشہ ہے کہ یہ آئی سی جے کے حکم کی خلاف ورزی جاری رکھیں گے۔

ایک بیان میں اسرائیلی وزیر خزانہ بیزل سموٹریچ نے کہا کہ اسرائیل اپنے وجود کے لئے جنگ میں ہے، لہٰذا رفح پر حملے روکنا اسرائیل کے وجود کو ختم کرنے کے مطالبے کے مترادف ہے۔

دوسری جانب حماس نے عالمی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے عدالت بالآخر اسرائیل کو غزہ  پٹی پر جنگ روکنے کا حکم جاری کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top