منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

اسرائیل فلسطین کشیدگی: چین نے 6 بحری جنگی جہاز مشرقِ وسطیٰ میں تعینات کردئیے

23 اکتوبر, 2023 10:42

 

اسرائیل فلسطین کشیدگی میں حالیہ اضافے کے بعد چین نے گزشتہ ہفتے مشرقِ وسطیٰ میں 6 بحری جنگی جہاز تعینات کر دیے۔

چینی اخبار کے مطابق خلیجی علاقے میں متبادل کے طور پر 2 چینی بحری جنگی جہاز پہنچے ہیں۔

اخبار نے کہا کہ عمان کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے بعد چینی ٹاسک فورس نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔

اسرائیل حماس تنازع مشرقِ وسطیٰ میں پھیلنے کے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان کے اندر 5 کلومیٹر تک شدید گولا باری کی ہیں، اس دوران حزب اللّٰہ اور اسرائیلی فوج میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔

یہ پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top