اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

خان یونس میں اسرائیلی حملے سے درجنوں فلسطینی شہید، ہزاروں انخلا پر مجبور

23 جولائی, 2024 09:55

غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی ٹینکوں نے داخل ہوکر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 71 فلسطینی شہید جبکہ ہزاروں انخلا پر مجبورہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیل نے انخلا کرنے والے فلسطینیوں پر فضائی حملہ کرتے ہوئے27 افراد فلسطینی شہید کردیے ،اسرائیلی فوج کے ایک اور واقعے میں الاقصیٰ اسپتال کے باہر صحافیوں کے ٹینٹ پر ڈرون حملہ، ایک شخص شہید،3زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے خان یونس میں انخلا کے نئے احکامات جاری کردیے ہیں۔ آئی ڈی ایف کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں اسرائیلی فوجی افسر ہلاک کردیا ہے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک 39 ہزار فلسطینی شہید،89 ہزار818 زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے 10ماہ کی جنگ میں مغربی کنارے سے 9 ہزار760 فلسطینی گرفتار کیے گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top