اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

اسرائیلی فوج کی یواین اسکول سمیت دو کیمپوں پر بمباری، 12 فلسطینی شہید

19 جولائی, 2024 10:36

اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ اسکول سمیت دو پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کی ہے جس میں 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔

الجزیرہ کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں بریج پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد شہید ہو گئے۔

اس حملے کے بعد قریبی نسیرات پناہ گزین کیمپ میں گولہ باری کی گئی جس میں کم از کم 5 افراد شہید ہو گئے۔
دوسری جانب لبنانی گروپ اور اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں میں حزب اللہ کا دوسرا کمانڈر ہلاک ہوا۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز لبنان میں حماس سے وابستہ مسلح گروپ کے ایک سینئر کمانڈر کو بھی ہلاک کر دیا تھا۔
آکسفیم کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نےغزہ میں دستیاب پانی کی مقدار میں 94 فیصد کمی کر دی ہے جس سے صحت کیلئے مہلک تباہی پیدا ہو گئی ہے۔

غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں اب تک 38 ہزار 848 افراد ہلاک اور 89 ہزار 459 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل میں 7 اکتوبر کو حماس کی زیر قیادت حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 139 ہے جبکہ درجنوں افراد اب بھی غزہ میں قید ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top