منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

اسرائیل نے جنگ بندی کی تجاویز قبول کرلی ہیں، حماس بھی تسلیم کرے: بلنکن

20 اگست, 2024 09:42

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی تجاویز قبول کرلی ہیں، لہٰذا اب حماس کو بھی تسلیم کرلینی چاہئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹونی بلنکن نے  تل ابیب میں نیتن یاہو کے ساتھ ڈھائی گھنٹے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے غزہپ جنگ بندی پر امریکی تجاویز پر حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے تجاویز قبول کیے جانے کے بعد اہم قدم اب حماس کا ان تجاویز کی حمایت کرنا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اب بھی پیچیدہ مسائل موجود ہیں جن کے لیے رہنماؤں کی جانب سے سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے حالیہ مذاکرات اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے آخری موقع قرار دیدیا

بلنکن نے کہا کہ اسرائیل اس ہفتے مذاکرات کے لیے  اپنا وفد قاہرہ بھیجے گا، حماس بھی مذاکرات کیلئے اپنا وفد بھیجے، فلسطینیوں کے مصائب کے خاتمے کا واحد حل غزہ بندی معاہدہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top