منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

یرغمالی تابوتوں میں چاہئیں یا زندہ! اسرائیل سوچ لے، حماس

03 ستمبر, 2024 17:37

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ میں حملے بند نہ کیے تو مزید یرغمالی تابوتوں میں ہی واپس جائیں گے۔

ترجمان حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم امن معاہدے کے بجائے فوجی حملوں پر زور دیکر اپنے ہی شہریوں کو قتل کررہے ہیں جبکہ اسکا الزام مزاحمتی گروپ عائد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری وزیراعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی فورسز پر عائد ہوتی ہے کیونکہ انہوں نے انتہائی کم فائدے کے بدلے قیدیوں کے تبادلے کی کوششیں ناکام بنادیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے اپنے ہی 6 یرغمالیوں کو فضائی حملے میں مارا، حماس

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز یرغمالیوں کی حراست گاہ سے نزدیک حملے کررہی ہیں لہذا یرغمالیوں کے حوالے سے نئے فیصلے کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں روٹی خریداروں پر حملہ

نیتن یاہو طاقت کے بَل بوتے یرغمالیوں کی آزادی چاہتے ہیں تاہم اس طرح کے اقدامات سے یرغمالی تابوت میں ہی اپنے خاندان کے پاس پہنچیں گے، یرغمالیوں کے گھر والوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ اپنے عزیزوں کو زندہ چاہتے ہیں یا مردہ۔

دوسری جانب وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں ہلاک ہونے والے 6 یرغمالیوں کی واپسی میں ناکامی پر معافی مانگ لی ہے تاہم انکے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top