ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

اسرائیل نے حماس کی جنگ بندی تجویز کو قبول کرلیا، حماس رہنما کا دعویٰ

04 جون, 2024 19:38

اسرائیل نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے تجویز کردہ جنگ بندی شرائط کو قبول کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما نے صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ ​​بندی کے مذاکرات کی تازہ ترین تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ تل ابیب نے جنگ بندی کے مذاکرات کے لئے حماس کی شرائط کو قبول کرلیا۔

حماس کے رہنما نے بتایا کہ صیہونی حکومت نے 6 مئی کو حماس کی طرف سے پیش کردہ تجویز میں تبدیلیاں کیں اور حماس کی مستقل جنگ بندی، مکمل انخلا اور پناہ گزینوں کی غیر مشروط واپسی کی شرائط سے اتفاق کیا۔

مزاحمتی تحریک حماس کے ایک رہنما نے المیادین نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حماس کل کوئی وفد قاہرہ نہیں بھیجے گی نہ ہی صفر سے مذاکرات کرے گی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ صیہونی حکومت کو سرکاری اور اعلانیہ طور پر حماس کی سابقہ ​​تجویز سے اتفاق کرنا چاہیے۔

حماس کے رہنما اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکی حکام کو چاہیئے کہ وہ حماس پر دباؤ ڈالنے کے بجائے صہیونی حکام کو معاہدے کی شرائط تسلیم کرے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top