منگل، 17-ستمبر،2024
( 14 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

اسماعیل ہنیہ کی شہادت؛ سعودی عرب بھی ایران کی حمایت میں آگیا

08 اگست, 2024 17:30

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران میں اسرائیلی حملے میں شہادت پر سعودی عرب بھی ایران کی حمایت میں بول اٹھا۔

سعودی عرب میں 57 رکنی اسلامی ممالک پر مشتمل اسلامک تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اہم اجلاس میں سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ صہیونی حکومت نے شہید اسماعیل ہنیہ پر حملہ کرکے ایران کی حاکمیت کو پامال کیا۔

سعودی عرب کے معاون وزیرخارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران میں حماس کے سربراہ پر حملے نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے، ہم تمام ممالک کی حاکمیت کی پامالی اور داخلی امور پر مداخلت کے خلاف ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی جنرل اسٹاف اپنے ہی سائے سے خوف کا شکار

حماس سربراہ پر حملے کے بعد اسلامی ممالک کی تنظیم کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہوا، جس میں تمام ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

او آئی سی وزرائے خارجہ نے تہران میں شہید ہنیہ پر حملے کی مذمت کی اور اسرائیلی حکومت کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ، حماس کا خوف؛ اسرائیل نے زیر زمین اسپتال فعال کرنے پر مجبور

اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہید ہنیہ پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، نیتن یاہو کی حکومت نے ایران اور خطے کی سلامتی داؤ پر لگادی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top