ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کو مشکوک خطوط موصول، پاؤڈر اور دھمکانے والا نشان موجود

02 اپریل, 2024 16:11

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق سمیت عدالت عالیہ کے 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں۔

عدالتی ذرائع کے مطابق ایک جج کے اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا، اطلاع ملنے پر اسلام آباد پولیس کی ایکسپرٹس کی ٹیم عدالت پہنچ گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ خطوط کے اندر پایا گیا پاؤڈر کا تعین کرنے کے لیے پولیس ماہرین کی ٹیم تحقیقات میں مشغول ہے جب کہ خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی پایا گیا۔

عدالتی ذرائع نے کہا کہ ریشم نامی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے ہائی کورٹ ججز کو خطوط ارسال کیے ہیں۔

عدالتی ذرائع نے بتایاکہ اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر سفوف تھا اور خط کھولنے کے بعد آنکھوں میں جلن شروع ہو گئی۔

اس کے علاوہ عدالتی ذرائع نے مزید کہا کہ متاثرہ اہلکار نے فوری طور پر سینیٹائزر استعمال کیا اور منہ ہاتھ دھویا، خط میں موجود متن پر لفظ anthrax لکھا تھا۔

مشکوک خطوط ملنے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی پولیس کوطلب کرلیا۔

خیال رہے کہ مشکوک خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے چند روز قبل سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک خط میں عدالتی معاملات میں دخل اندازی کا معاملہ اٹھایا تھا جس پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس بھی لیا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top