جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

13 جولائی, 2021 09:36

کراچی : اسلام آباد، گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں آج بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ، جہلم، جھنگ، گجرات اور گوجرانوالا میں ہوئی۔ بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب، ندی نالوں میں طغیانی اور دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔

آج بالائی پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔ اسلام آباد، گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں بارش کے دوران بجلی گرنے سے 70 افراد ہلاک

کراچی میں بھی مون سون کا آغاز ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز بادل برسے اور شہر قائد کا موسم سہانا کردیا۔ محکمہ موسیات کے مطابق آج بھی وقفے وقفے سے کہیں ہلکی تو کہیں درمیانی درجے کی بارش متوقع ہے۔

صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ شہر میں شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ 17 جولائی تک یونہی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top