جمعہ، 4-اکتوبر،2024
جمعہ 1446/04/01هـ (04-10-2024م)

بچے کی پیدائش کی خبر جھوٹی ہے یا سچی؟ سدھو موسے والا کے والد کا بیان سامنے آگیا

13 مارچ, 2024 19:17

بھارتی پنجاب کے مشہور آنجہانی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے والد کے بیان نے بچے کی پیدائش سے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔

گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ گلوکار سدھو موسے والا کی 58 سالہ والدہ ے ہاں مارچ 2024 میں ننھے مہمان کی آمد کا امکان ہے۔

اس خبر پر سدھو موسے والا کے والد کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا اور اُن کی خاموشی دیکھ کر گلوکار کے مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ یہ خبر خفیہ رکھنا چاہتے ہیں۔

مگر اب گلوکار کے والد نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بیٹے سدھو کے تمام مداحوں کے دل سے شکرگزار ہیں جو ہمارے خاندان کے لیے فکرمند ہیں۔

اُنہوں نے پوسٹ میں مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان سے متعلق کچھ افواہیں زیرِ گردش ہیں، براہِ کرام پر یقین نہ کیا جائے، البتہ اگر کوئی بھی خبر ہوگی تو ہمارا خاندان خود آپ سب کو اطلاع دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

سدھو موسے والا کے قاتل لارنس بشنوئی کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی

سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

گلوکار کی والدہ کے حاملہ ہونے کی خبر جھوٹی اور بےبنیاد ہے یا سچی؟ اس پر سدھو موسے والا کے والد کی پوسٹ کے بعد مداح الجھن کا شکار ہوگئے ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top