ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

کیا سنیل شیٹھی نانا بننے والے ہیں؟ اداکار کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

01 اپریل, 2024 19:38

سوشل میڈیا پر بالی وڈ کے سُپر اسٹار سنیل شیٹھی کے نانا بننے کی خبریں زیرِ گردش ہیں جس کی وجہ اداکار کا دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے۔

جنوری 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اتھیا شیٹھی اور بھارت کے معروف کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش سے متعلق قیاس آرائیاں ہیں۔

اس متعلق جوڑے نے خود تو کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا مگر سنیل شیٹھی کے ایک حالیہ بیان نے ان کے نانا بننے کا اشارہ دیا ہے۔

ایک ڈانس ریئلٹی شو  میں کامیڈین بھارتی سنگھ کی جانب سے جج سنیل شیٹھی کوکُول نانا کہہ کر پکارا گیا تو اداکار نے جواب دیا کہ اگلے سیزن میں جب میں آؤں گا تو میں نانا کی طرح اسٹیج پر چلوں گا۔

بھارتی اداکار کے اس تبصرہ نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کو ہوا دی کہ ان کی بیٹی اتھیا شیٹھی حاملہ ہیں۔

اتھیا شیٹھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی ہیں مگر ان کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹس میں اس متعلق کوئی اشارہ نہیں ملتا۔

یاد رہے کہ اتھیا شیٹھی اور کے ایل راہول نے 2023 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جوڑے کی شادی کی تقریب میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top