ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

خیبرپختونخواہ تباہ ہونے جارہا ہے؟ لیگی رہنما کا دعویٰ

25 مارچ, 2024 12:10

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ 10سال پہلے اور اب آنے والے 5 سالوں کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا تباہ ہونے جارہا ہے۔

پشاور میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا صوبہ کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی پیچھے رہ گیا۔

انہوں نے سینیٹ کے امیدوار اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراض اٹھایا ،جنرل الیکشن میں بھی اعتراض کے بعد انہیں نااہل کیا گیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت پہلے 11 سو ارب روپے کا قرض تو ختم کرے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے کے لیے ٹرین چلانے سے متعلق سوال پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا زبانی باتوں سے ٹرین نہیں چلتی، علی امین نے خواب میں ٹرین چلائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت شہباز شریف کی نقل کر رہی ہے، کے پی میں آٹا نہیں، دیگر بنیادی مسائل ہیں۔

عمران خان سے متعلق سوال پر رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دیسی مرغی، انڈے مل رہے ہیں اور کیا چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top