منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

کیا وفاقی حکومت سولر نیٹ میٹرنگ پر ٹیکس لگا رہی ہے؟

16 مئی, 2024 12:32

وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے سولر نیٹ میٹرنگ پر ٹیکس لگانے کیلئے حکومتی منصوبے کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے حکومت کے کسی بھی سولر نیٹ میٹرنگ پر ٹیکس عائد کرنے کو مسترد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے سے نصب شمسی نظاموں کے لئے نیٹ میٹرنگ سے متعلق اپنے قواعد کو واپس نہیں لے گی۔

مزید پڑھیں:سولر پینل صارفین کیلئے اچھی خبر، قیمتیں مزید کتنی کم ہوگئیں؟

تاہم وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ آئندہ چند سالوں میں زیر غور آ سکتا ہے کیونکہ نیٹ میٹرنگ سے مالی نقصان اور گردشی قرضوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ صلاحیت کی ادائیگی حکومت کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے اور اگلے چار سالوں میں ٹرانسمیشن سسٹم میں بہتری لانے کے لئے اصلاحات کی گئی ہیں۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ بجلی کی پیداوار کے نظام پر بوجھ کم کرنے کے لئے شمسی توانائی کا سہارا لیں، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں کسٹمر کیئر کو بہتر بنانے، بجلی چوری کی روک تھام اور چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔، سروس ڈیلیوری کے خلاف زیرو ٹالرنس کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ نیٹ میٹرنگ ایک بلنگ ٹول ہے جو صارفین کو ماہانہ بجلی کے بلوں میں کریڈٹ کے بدلے شمسی پینل سے پیدا ہونے والی اضافی توانائی مقامی گرڈ کو بھیجنے کی اجازت دیتا ہے۔

سولر پینل ڈیلرز کے مطابق فی واٹ قیمت 40 روپے یا اس سے نیچے تک آگئی ہے، مختلف اقسام اور برانڈز کے سولر پینل کے اوسط ریٹس 37 روپے تک گر گئے ہیں۔

قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سولر پینل ڈیلرز  کا کہنا ہے کہ  بے تحاشہ سپلائی موجود ہونے کے سبب ریٹس کریش ہوئے ہیں اور  صرف 6 ماہ میں سولر پینل کی  قیمتیں 30 فیصد کم ہوئی ہیں۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بے تحاشہ سپلائی موجود ہونے کے سبب ریٹس کریش ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top