اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

کیا پھلوں کیساتھ چھلکے کھانا صحت کیلئے مفید ہے؟

11 مئی, 2024 17:33

پھلوں کے ساتھ ساتھ ان کے چھلکے کھانا بھی صحت کے لیے مفید ہے،کیا واقعی چھلکے کھانے کے کوئی طبی فوائد بھی ہیں؟

ماہرین کے مطابق پھلوں کے چھلکے سورج سے توانائی حاصل کرتے ہیں اور اندر موجود پھل کو سخت موسمی حالات سے بچاتے ہیں، اِن چھلکوں میں فائبر، وٹامنز اور منرلز جیسے مفید غذائی اجزا ہوتے ہیں۔

تاہم بازاروں میں ملنے والے پھلوں پر کیڑے مار اسپرے کیا گیا ہوتا ہے، پھل دھونے سے چھلکوں پر کیڑے مار ادویات کے اثرات مکمل طور پر ختم نہیں ہوتے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں کے چھلکوں سے مکمل طور پر فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کو بغیر اسپرے والے تازہ پھل درکار ہوں گے، ایسا کرنے سے آپ مختلف پھلوں کے چھلکوں کے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کر سکتے ہیں:

سیب کے چھلکے جلن سے بچاتے ہیں، کولیسٹرول بڑھنے سے روکتے ہیں اور فائبر اور پیکٹین فراہم کرتے ہیں جو قبض سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔

ناشپاتی کے چھلکے وٹامن سی اور فائبر سے بھرے ہوتے ہیں، کِینو، موسمی اور ِمٹھے جیسے کٹھے میٹھے پھلوں کے چھلکوں میں وٹامن سی کی بڑی مقدار ہوتی ہے۔

انگور کے چھلکوں میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو خون کی شریانوں اور دل کی صحت کی حفاظت کرتے ہیں۔

کیلے کے چھلکے پوٹاشیم، میگنیشیم اور وٹامن B12 اور B6 سے بھرپور ہوتے ہیں، کیوی کے چھلکوں میں وٹامن سی اور ای ہوتا ہے۔

لیموں کے چھلکوں میں وٹامن سی، B6، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، یہ چھلکے کھانے کی مہک میں اضافہ کرتے ہیں۔

انناس کے چھلکوں سے ایک صحت بخش چائے یا خمیر شدہ مشروب بنایا جاسکتا ہے جس سے ہاضمہ بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top