جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

عراق میں ہم جنس پرستوں کو 15 سال قید کی سزا دینے کا بل منظور

28 اپریل, 2024 11:02

عراق کی پارلیمنٹ نے ہم جنس پرستوں کے ساتھ تعلقات کو جرم قرار دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ 15 سال قید کی سزا کا قانون منظور کر لیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق منظور کیے گئے اس قانون کا مقصد عراقی معاشرے کو اخلاقی پستی اور ہم جنس پرستی کے مطالبے سے بچانا ہے جو دنیا پر حاوی ہو چکے ہیں۔

جسم فروشی اور ہم جنس پرستی کا مقابلہ کرنے سے متعلق قانون ہم جنس تعلقات پر کم از کم 10 سال اور زیادہ سے زیادہ 15 سال قید کی پابندی عائد کرتا ہے اور ہم جنس پرستی یا جسم فروشی کو فروغ دینے والے کسی بھی شخص کو کم از کم سات سال قید کی سزا کا حکم دیتا ہے۔

ترمیم شدہ قانون میں "ذاتی خواہش اور رجحان کی بنیاد پر حیاتیاتی جنسی تبدیلی” کو جرم قرار دیا گیا جب کہ سرجری کرنے والے ٹرانس جینڈر افراد اور ڈاکٹروں کو تین سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔

اس بل میں ابتدائی طور پر ہم جنس پرستوں کے لیے سزائے موت کو شامل کیا گیا تھا لیکن امریکا اور یورپی ممالک کی شدید مخالفت کے بعد اسے منظور کرنے سے قبل ترمیم کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے 60 سے زائد ممالک ہم جنس پرستوں کے ساتھ جنسی تعلقات کو جرم قرار دیتے ہیں جبکہ 130 سے زائد ممالک میں ہم جنس پرستوں کے جنسی عمل کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top