منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

عراق میں صدام حسین کے بعد پہلی بار مردم شماری کی تیاری

02 ستمبر, 2024 16:29

عراق میں صدام حسین کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ قومی مردم شماری کیلئے نومبر میں 2 روزہ کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں آبادی کی گنتی کو آسان بنانے کیلئے 20 اور 21 نومبر کو عراق کے تمام صوبوں میں کرفیو نافذ رہے گا۔

عراق کی آبادی کا تخمینہ اس وقت تقریبا 46 ملین لگایا گیا ہے تاہم عراق جو طویل تنازعات اور تشدد کا شکار رہا ہے نے اس سے قبل کئی مجوزہ مردم شماریوں میں تاخیر کی تھی، جن میں سے ایک 2010 میں علاقائی تنازعات کی وجہ بھی شامل تھی۔

مزید پڑھیں:عراقی مزاحمتی تنظیم نے اسرائیلی بندرگاہ کو ڈرون سے نشانہ بناڈالا

واضح رہے کہ تاریخی طور پر عراق میں ہر دہائی میں مردم شماری ہوتی ہے لیکن فرقہ وارانہ تشدد کی وجہ سے 2007 میں مردم شماری نہیں ہو سکی تھی۔

خیال رہے کہ سنہ 1997 کی مردم شماری میں تین شمالی صوبوں کو شامل نہیں کیا گیا تھا جو اب خود مختار کردستان ریجن تشکیل دیتے ہیں۔

اگرچہ عراق نے حالیہ برسوں میں ایک حد تک استحکام حاصل کیا ہے، لیکن اسے وقفے وقفے سے تشدد اور سیاسی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ یہ آئندہ مردم شماری صدام حسین کی حکومت کے بعد پہلی مردم شماری ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top