منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ایرانی سپریم لیڈر کا صدر ابراہیم رئیسی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

20 مئی, 2024 12:46

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ساتھ ابراہیم رئیسی کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے اور امام رضا علیہ السلام کے حوالے کے ساتھ ایک مختصر پیغام دیا ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان، قطر کے امیر تمیم بن حماد الثانی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے وزیر خارجہ کے انتقال پر ایرانی حکومت اور ایرانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا تھا جس کے بعد ایرانی صدر اور ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کے بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئیں تھیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایرانی میڈیا ’مہر‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں گورنر تبریز بھی جاں بحق ہوئے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تہران ٹائمز کا بتانا ہےکہ ہیلی کاپٹر حادثہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا جس میں  گورنر تبریز بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top