ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پاک ایران تعلقات میں اہم پیشرفت، ایرانی صدر کا اگلے ہفتے دورہ پاکستان کا فیصلہ

15 اپریل, 2024 15:43

پاکستان اور ایران کے تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے، اتحادی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد ایرانی صدر پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت ہیں۔

ایران اسرائیل تنازع کے بعد ایرانی صدر کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے، اس سلسلے میں ابراہیم رئیسی کی سکیورٹی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر ابراہیم رئیسی اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان میں تجارتی تعاون کے مختلف سمجھوتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top