ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا 3 روزہ دورہ،اہم ملاقاتیں کن شخصیات سے ہونگی؟

22 اپریل, 2024 11:46

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج اعلیٰ سطح تجاری وفد کے ہمراہ تین  روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں وہ اہم شخصیات سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان نیک خواہشات کا تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم آپ کے اس دورے کا خیر مقدم کرتی ہے، دونوں رہنماؤں کاتعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔
جی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دوران تجارت اور مواصلاتی روابط بڑھانے پر بات چیت بھی ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کاانسداد دہشت گردی کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

اس سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے علاقائی چیلنجوں کے حل کے لئے امن اور تعمیری بات چیت کے عزم کا اعادہ کیا۔

تین روزہ سرکاری شیڈول کے مطابق تین روزہ سرکاری دورے میں ایرانی صدر سرینا ہوٹل میں پاک ایران وزرائے خارجہ کی ملاقات ہو گی۔
ایجنڈے کے مطابق پاک ایران قیادت کی ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے اور پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق ٹیکنیکل مذاکرات بھی شامل ہونگے اور تین روزہ سرکاری دورے میں مسئلہ فلسطین و غزہ کی صورتحال ،مسئلہ کشمیر،عالم اسلام سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔
،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے شہباز شریف کی ملاقات و مذاکرات کے بعد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہو گی، ایرانی صدر چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی اوراسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور صدر آصف علی زرداری کی ملاقات ایوان صدر میں ہو گی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایرانی صدر اور ان کے وفد کا استقبال کریں گی۔
گورنر و وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جائے گا، ایرانی صدر لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دیں گے اور بادشاہی مسجد میں نماز ادا کریں گے۔
شیڈول کے مطابق ایران کے صدر کے دورے کا اختتام کراچی میں ہو گا، ایرانی صدر لاہور سے کراچی جائیں گے جہاں گورنر سمیت وزیر اعلیٰ سندھ ان کا استقبال کریں گے، ایرانی صدر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر بھی حاضری دیں گے۔

کمشنر کراچی نے غیر ملکی معززین کی آمد پر 23 اپریل (بروز منگل) کو کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں تمام نجی اور سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر ریاض ہیرزادہ نور خان نے ائیربیس پر ایرانی صدر اور ان کے وفد کا استقبال کیا جب کہ ایرانی صدر تین روزہ دورہ پاکستان کے اختتام پر کراچی سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top