منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ایرانی نومنتخب صدر کا حزب اللہ کے سربراہ کے نام اہم خط

09 جولائی, 2024 11:35

اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر ڈاکٹر پزشکیان نے سید حسن نصر اللہ کے نام اپنے پیغام میں حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے حزب اللہ کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے جب کہ ایران نے صہیونی ریاست کیخلاف مزاحمتی فورسز کی حمایت بھی کی ہے۔

نو منتخب ایرانی صدر نے کہا کہ لبنانی مزاحمتی فورسز حزب اللہ کی حمایت ایران کی بنیادی پالیسی ہے۔

خیال رہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے ہفتے کو مسعود پزشکیان کو جیت کی مبارکباد دی تھی۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

جناب آقائے سید حسن نصر اللہ

سیکریٹری جنرل حزب اللہ لبنان

آپ کے محبت بھرے پیغام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اسلامی جمہوری ایران کے صدر کی حیثیت سے مجھے موصول ہوا۔

اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ سے مقاومت کا حامی رہا ہے اور امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے ارمان اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی فرمائشات کی روشنی میں اس حمایت کو جاری رکھے گا۔

مجھے اطمینان ہے کہ مزاحمتی تنظیمیں صیہونی حکومت کو اجازت نہیں دیں گی کہ وہ فلسطینی مظلوم پر ظلم جاری رکھے اور جنگ کا دائرہ خطے کے دوسرے ممالک تک بڑھائے۔

آپ کی دعائے خیر کا نہایت مشکور ہوں اور اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ مزاحمتی مجاہدین کو سرفراز اور لبنانی قوم کو ترقی عطا کرے۔

مسعود پزشکیان

نومنتخب صدر ایران

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top