ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

باحجاب ایرانی میراتھن رنر پریسا عرب نے گولڈ میڈل جیت لیا

01 جون, 2024 19:59

باحجاب ایرانی میراتھن رنر پریسا عرب نے عراق کے شہر بصرہ میں منعقدہ پانچویں ایشین ایتھلیٹک چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایتھلیٹ پریسا عرب نے کھیلوں کے ایونٹ میں خواتین کے 5 ہزار میٹر کے فائنل میں 16:37.84 وقت میں ریس مکمل کی جبکہ عراقی حریف خواتین ایتھلیٹس دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

اس سے قبل ایرانی خاتون ایتھلیٹ نے 10000 میٹر کے ریس ایونٹ میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

واضح رہےکہ ٹورنامنٹ میں میزبان ملک عراق کے علاوہ کویت، قطر، سعودی عرب، عمان، بحرین، متحدہ عرب امارات، لبنان، اردن، فلسطین، یمن، شام اور ایران نے چار روزہ ٹورنامنٹ کے 48 مقابلوں میں حصہ لیا۔

مینز اور خواتین کیلئے پانچویں ویسٹ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز 29 مئی 2024 کو عراق کی اسپورٹس سٹی بصرہ میں ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top