منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ایران اتنی طاقت اور فوج نہیں رکھتا کہ پاکستان جیسے جوہری طاقت کے حامل ملک کا مقابلہ کر سکے، یروشلم پوسٹ

19 جنوری, 2024 18:55

ایران اور پاکستان تنازعہ دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ کا مرکز ہے، چونکہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعے کی کوئی تاریخ نہیں اسی باعث دونوں جانب سے کارروائیوں کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے اور یہ تنازعہ شہ سرخیوں کی زینت ہے۔

اسرائیلی میڈیا سمیت عالمی میڈیا نے اس معاملے پر خصوصی توجہ دی، اسرائیل کے معروف اخبار یروشلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ایران نے پر ایٹمی طاقت رکھنے والے پاکستان کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کو ترجیح کیوں دی۔

یروشلم پوسٹ نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ ایران کے پاس بظاہر اتنی طاقت اور فوج نہیں ہے کہ وہ پاکستان جیسے جوہری طاقت کے حامل ملک کا مقابلہ کر سکے، لیکن یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایران نے کشیدگی کو بڑھانا کیوں ضروری سمجھا۔

تبصرے میں کہا گیا کہ ایران نے نہ صرف پاکستان کے ساتھ بلکہ دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ بھی کشیدگی بڑھانے کو ترجیح دی ہے اور اگر گزشتہ چند سالوں پر نظر ڈالی جائے تو اس نے اپنے لیے نئی سرحدیں کھولی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ایران کشیدگی، اقوام متحدہ کی مصالحت کی پیشکش

نشریاتی ادارے کے مطابق ایران اپنے پڑوسی ملک عراق کے کرد اکثریتی علاقے میں بھی ایسا ہی کر رہا ہے جب کہ اس نے افغانستان کے ساتھ بھی تنازعہ بڑھا دیا ہے اور اب اس نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو اہمیت کیوں دی ہے۔

اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق اگرچہ ایران اور پاکستان دونوں علیحدگی پسند گروپوں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں اور دونوں ممالک اس معاملے پر متحد ہو کر علیحدگی پسندوں کے خلاف کام کر سکتے ہیں لیکن ایران نے کشیدگی کو ترجیح دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top