جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایران بس حادثے کا شکار زائرین کو خصوصی طیارے سے پاکستان منتقل کیا جائیگا

23 اگست, 2024 12:28

ایران میں بس حادثے کا شکار ہونے والے پاکستانی زائرین کو خصوصی طیارے سے آج ایران سے سکھر منتقل کیا جائے گا۔

کمشنر سکھر ڈویژن فیاض عباسی نے کہا کہ خصوصی طیارہ آج دوپہر 12 اور ایک بجے کے درمیان ایران سے سکھر ایرپورٹ پہنچے گا۔

فیاض عباسی نے کہا کہ خصوصی طیارے کے ذریعے تمام جاں بحق اور زخمیوں کو سکھر منتقل کیا جائے گا۔

سکھر ائر پورٹ پر ایران بس حادثے کا شکار زائرین کو منتقل کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، زائرین کی میتوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار، 35 زائرین جاں بحق

خیال رہے کہ دو روز قبل لاڑکانہ سے ایران جانے والی زائرین سے بھری بس ایرانی شہر یزد کے قریب حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں 35 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top