مقبول خبریں
ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار، 35 زائرین جاں بحق
لاڑکانہ سے ایران جانے والے زائرین ایرانی شہر یزد کے قریب حادثے کا شکار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق زائرین کی بس یزد میں چیک پوسٹ کے سامنے حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 35 زائرین جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
قافلہ سالار کے مطابق بس میں 50 کے قریب زائر سوار تھے، حادثے میں جاں بحق مسافروں کا تعلق لاڑکانہ، خیرپور،کشمور،کندھ کوٹ اور دیگر شہروں سے ہے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے میں 35 افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوئے، حادثے کی شکار بس میں تریپن زائرین سوار تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایران کی امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر زخمیوں و لاشوں کو بس سے نکالا جب کہ حادثے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی۔