منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ہنیہ پر حملے کی تحقیقات: ایران نے درجنوں انٹیلیجنس اور ملٹری افسران کو گرفتار کرلیا

03 اگست, 2024 14:32

ایران نے حماس سربراہ اسماعیل نیہ کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں درجنوں افسران کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں فوج کے زیر انتظام ایک گیسٹ ہاؤس سے دو درجن سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سینئر انٹیلی جنس افسران، فوجی حکام اور عملہ شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا ذمہ دار بم ان کی آمد سے دو ماہ قبل ان کے کمرے میں نصب کیا گیا تھا۔

پاسداران انقلاب کے خصوصی انٹیلی جنس یونٹ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی تحقیقات کر رہا ہے، تاہم یونٹ نے فی الحال گرفتاریوں یا تحقیقات کے حوالے سے کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔

اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد ایرانی سکیورٹی ایجنٹوں نے گیسٹ ہاؤس کی مکمل تلاشی لی، عملے کو قرنطینہ کیا اور وہاں موجود الیکٹرانک ڈوائسز ضبط کرلیں جب کہ شک کی بنیاد پر سینئر فوجی اور انٹیلی جنس عہدیداروں کو بھی گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسماعیل ہنیہ کی شہادت؛ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا بیان آگیا

شہادت سے قبل اسماعیل ہنیہ کا آخری پیغام کیا تھا؟

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے تہران کے ہوائی اڈوں سے نگرانی کی فوٹیج اور پروازوں کی فہرستوں کی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایرانی دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، وہ نو منتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران میں موجود تھے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ہنیہ کی شہادت کے جواب میں اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے کا حکم دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top