ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

آئی فون کا زندگیاں بچانے والا ’ایمرجنسی ایس او ایس‘ فیچر

24 مارچ, 2024 15:05

2022 میں ایپل نے آئی فون کے اندر اپنے صارفین کے لیے پہلی بار سیٹلائیٹ کے ذریعے ایمرجنسی ایس او ایس پیغامات بھیجنے کا فیچر متعارف کرایا تھا جس سے کئی لوگ اب بھی لا علم ہیں۔

یہ فیچر ایمرجنسی سوس کے نام سے پایا جاتا ہے جو لوگوں کے تحفظ کے لیے بہت اہم ہے اور بنیادی طور پر اس کا مقصد انسانی زندگیاں بچانا ہی ہے۔

اس فیچر سے کسی علاقے میں سیلولر سگنل یا وائی فائی دستیاب نہ ہونے کے باوجود آئی فون سے ٹیکسٹ میسج بھیجنا ممکن ہوتا ہے۔

اب اس فیچر نے ایک بار پھر زندگی بچانے میں مدد فراہم کی ہے بلکہ اس بار تو پورے خاندان کو بچا لیا ہے۔

حال ہی میں امریکی ریاست اوریگن کے ماؤنٹ ہڈ میں ساڑھے 3 ہزار فٹ بلندی پر ہائیکنگ کرنے والے 4 بالغ افراد اور 2 بچوں پر مشتمل ایک خاندان خراب موسم کے باعث مشکلات کا شکار ہوگئے تھے

 سیلولر یا وائی فائی سگنل موجود نہیں تھے اور خود کو بچانے کے لیے انہوں نے شام ساڑھے 7 بجے سیٹلائیٹ کے ذریعے ایمرجنسی ایس او ایس میسج بھیجا۔

اس میسج کے بعد امدادی ٹیم سے رابطہ کیا گیا مگر خراب موسم کے باعث متاثرہ خاندان تک پہنچنا آسان نہیں تھا۔

مگر ریسکیو ٹیم کی جانب سے کوشش جاری رکھی گئی اور صبح 6 بجے انہوں نے متاثرہ خاندان کو تلاش کرلیا۔

ہیلی کاپٹر سے انہیں اتارنے کی کوشش کی گئی مگر خراب موسم کے باعث اس میں ناکامی کا سامنا ہوا۔

اس کے بعد زمینی راستے سے انہیں اتارنے کی کوشش کی گئی مگر مشکل راستوں کے باعث واپسی کا سفر شام ساڑھے 7 بجے مکمل ہوا یعنی ایس او ایس میسج بھیجنے کے 24 گھنٹے بعد۔

خیال رہے کہ اس فیچر کے ذریعے لوگ اپنی ممکنہ لوکیشن اور حالات کی تفصیلات بھی امدادی ورکرز سے شیئر کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس فیچر کے ذریعے اب تک امریکا اور کینیڈا میں متعد زندگیوں کو بچانے میں مدد ملی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top