منگل، 17-ستمبر،2024
( 14 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

سعودی عرب میں ’اونٹ آرٹ‘ کی بین الاقوامی نمائش

09 ستمبر, 2024 20:30

ریاض: سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر’اثرا‘ کے زیراہتمام ’اونٹ‘ کے سال کے طور پر خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

کراؤن پرنس کیمل فیسٹیول نے اپنے آغاز کے بعد سے ہی عالمی توجہ حاصل کی ہے، خاص طور پر اس کے بعد جب یہ دنیا کے سب سے بڑے اونٹ ریسنگ فیسٹیول کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوا ہے۔

’مرور زمانہ کے ساتھ اونٹ‘ کے عنوان سے منعقدہ نمائش میں اونٹوں کے حوالے سے پینٹنگز، تصویروں اور مجسموں کی نمائش کی گئی ہے۔ یہ نمائش ’اثرا‘سینٹر میں منعقد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:بے جان ماڈلز کے چہرے چھپاکر کپڑوں کی نمائش

اس بارے میں ’اثرا‘ پروگرامز کی ڈائریکٹر نورہ الزامل نے وضاحت کی کہ "کیملز تھرو دی ایجز” نمائش فائن آرٹ کی دنیا سے منسلک ہے، جس میں مجسموں اور پینٹنگز کے ذریعے بہت سے متحرک ثقافتی علامتوں کے ذریعےاونٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔

2018 میں پہلے ایڈیشن میں حصہ لینے والے اونٹوں کی تعداد 11،178 تک پہنچ گئی ، دوسرے ایڈیشن میں 13،377 اور تیسرے ایڈیشن میں 14،745 ہوگئی۔ چوتھے ایڈیشن کی تعداد 14,843 تک پہنچ گئی جبکہ پانچویں ایڈیشن نے 2023 میں 20,216 اونٹوں تک پہنچ کر پچھلے چار ایڈیشنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

نمائش کو لیان کلچرل کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔یہ نمائش 29 ربیع الثانی 1446ھ بہ مطابق یکم نومبر 2024ء تک جاری رہے گی۔ اس میں 38 مقامی اور بین الاقوامی فنکاروں کے 54 فن پاروں کی نمائش کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top