منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

جبالیہ کیمپ پرایک بار پھر اسرائیلی حملہ، 100 سے زائد فلسطینی شہید

04 دسمبر, 2023 11:44

 

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں ،جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی حملوں میں شدت آگئی ہیں جس سے 100 سے زائدفلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔

عرب میڈیا کے مطابق جبالیہ کیمپ میں سیکڑوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں،اسرائیل نے2دنوں میں متعدد بار جبالیہ کیمپ کو نشانہ بنایاہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 700 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکےہیں ،اسرائیلی فوج نے پوری غزہ پٹی میں زمینی اور فضائی حملے کردیےہیں،خان یونس اور رفاہ شہر مسلسل حملوں کی زد میں ہیں۔

 

 

یاد رہے کہ 58 روز سے جاری ان کارروائیوں کے دوران اب تک 16 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی ہلال احمرکے مطابق آج 100 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئےہیں،ٹرکوں میں خوراک ، پانی، طبی سامان اور ادویات موجود تھیں۔

دوسری جانب قطری وزیراعظم نے غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ،قطر ایک اور بار جنگ بندی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق امیر قطر نےبھی عالمی برادری سے اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ کیا ہے،امیر قطر نے کہا کہ تنازع سے خطے کو خطرہ لاحق ہے،قطر اسرائیل حماس مذاکرات کیلئے ثالث کے طور پر کام کررہا ہے۔

یہ پڑھیں : غزہ کی تباہی ہماری فتح ہے : اسرائیلی وزیر دفاع

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top