منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

انسٹاگرام نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا

21 جولائی, 2024 12:58

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ سوشل پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اپنے صارفین کیلئے ایک اور نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے مطابق صارفین اب ریلز (مختصر ویڈیوز) میں متعدد آڈیو ٹریکس شامل کرسکتے ہیں۔

گزشتہ روز نئے فیچر کا اعلان کرتے ہوئے کمپنی کا کہنا تھا کہ صارفین اب ایک ہی ریل میں 20 ٹریکس شامل کرسکتے ہیں جس کے لیے صارفین کو ریل ایڈیٹر میں ‘ایڈ ٹو مکس’ آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:میٹا صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام سمیت کئی ایپس چلانے میں مشکل، مگر کیوں؟

انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ ایک بار جب ٹریک کو فیچر میں شامل کر لیا جائے گا تو صارف کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ صرف وہی حصہ شامل کر سکے جو وہ چاہتا ہے۔

انسٹاگرام نے مزید کہا کہ مشترکہ ٹریک کو ایک ہی تخلیق کار سے منسوب کیا جائے گا تاکہ ان کے مداح انوکھے مرکب کو دوبارہ استعمال کرسکیں۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ریلز میں ملٹی ٹریک آڈیو کا اجراء تخلیق کاروں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار اس انداز میں کرنے کے قابل بناتا ہے جو ان کے اور ان کے سامعین کے لئے کام کرے۔

اس نئے فیچر کی بدولت صارفین کو اب متعدد ٹریکس مکس کرنے اور پھر انہیں اپنے کلپس پر لاگو کرنے کے لیے کسی اور ایڈیٹر کا استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top