جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

فلسطینیوں کے جزبہ ایمانی سے متاثر ہوکر فرانسیسی فٹبال کوچ نے اسلام قبول کرلیا

29 اپریل, 2024 12:19

معروف فٹ بال لیگ میں مولودیا ڈی الگر کی قیادت کرنے والے فرانسیسی فٹ بال کوچ پیٹریس بیومیل نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب پیٹریس بیومیل نے الجزائر کے شہر ایل ہارچ میں ڈیجینیمبروک مسجد میں تبدیلی مذہب کی ایک تقریب میں شرکت کی۔

مقامی اطلاعات کے مطابق نماز جمعہ کے بعد انہوں نے با آواز بلند کلمہ طیبہ پڑھا جس سے ان کے نئے عقیدے کی تصدیق ہوئی۔

مسجد میں اس لمحے کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پیٹریس بیومیل نے اپنے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

امام مسجد نے بھی نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیومیل نے فلسطینی عوام کے جزبہ ایمان سے متاثر اسلام قبول کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیومیل نے اسلام قبول کیا کیونکہ وہ اسرائیلی قابضین کی جارحیت اور حملوں کے خلاف فلسطینی قوم کی مزاحمت سے متاثر تھے۔

باضابطہ اعلان سے قبل پیٹریس بیومیل کی مذہبی تبدیلی کے بارے میں بڑے پیمانے پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top