منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

حکومت کا مہنگائی میں کمی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کا دعویٰ

29 مئی, 2024 16:03

وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران معاشی صورتحال پر آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ملک میں ترسیلات زر، برآمدات اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کی اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال زر مبادلہ کے ذخائر، ایف بی آر محصولات، نان ٹیکس آمدنی بھی بڑھ گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال روپے کی قدر میں بہتری آئی اور مہنگائی میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 3.5 فیصد اور برآمدات میں 10.6 فیصد اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ رواں مالی سال کے 10 ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 93.1 فیصد کا اضافہ ہوا اور زرمبادلہ کے ذخائر5 ارب ڈالر بڑھے۔

اقتصادی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی 28.2 فیصد سے کم ہوکر 26 فیصد پر آگئی جب کہ اسی عرصے میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 9 روپے تک کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top