منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

10 ماہ میں گیس کی قیمتوں میں 215 فیصد اضافہ

25 جون, 2019 14:34

اسلام آباد: تحریک انصاف کی حکومت نے 10 ماہ میں گیس کی قیمتوں میں 2سو15 فیصد اضافہ کیا جس سے گھریلوصارفین کیلئےگیس کی قیمت بڑھ کرکم از کم 422 روپے اور زیادہ سے زیادہ 7ہزار9سو95 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

اگست 2018 کوتحریک انصاف کی حکومت آئی تواس وقت گھریلو صارفین کیلئےگیس کی کم از کم قیمت 110 روپے اور زیادہ سے زیادہ 6 سوروپے فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ حکومت نے4 اکتوبر 2018 کوگیس کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 15 فی صد تک اضافہ کیا۔

چھ اکتوبر 2018 کوسی این جی 15 روپے فی کلو گرام مہنگی کردی گئی۔ نواکتوبر2018 درآمدی گیس ایل این جی کی قیمتوں میں 19 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا۔

تین جنوری 2019 اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 119 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی۔ بجٹ میں سی این جی اور ایل این جی پر عائد کیے جانے والے ٹیکسزز سے سی این جی کی قیمتوں میں پونے 5 روپے فی کلو گرام تک مزید اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا نے مالی سال 2019 بیس کے لیے گیس کی قیمتوں میں 722 روپے تک فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی جس پر وزارت پیٹرولیم نے 200 فی صد تک گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ای سی سی کو بھجوا دی ہے۔ ای سی سی کی منظوری کے بعد یکم جولائی سے گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top