اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

پاکستان میں مہنگائی ایک سال میں 38 فیصد سے کم ہوکر 11.8فیصد پر آگئی

03 جون, 2024 13:18

قومی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ماہانہ اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق اپریل کی نسبت گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں 3.24 فیصدجب کہ سالانہ بنیادوں پر 11.76 فیصد ریکارڈ کی گئی اور رواں مالی سال کے 11 ماہ میں مہنگائی کی اوسطاً شرح 24.52 فیصد رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ کے دوران ٹماٹر، پیاز 51 فیصد، چکن 32 فیصد سستا ہوا جب کہ آٹا 20 فیصد اور تازہ پھل 8 فیصد سستے ہوئے۔

اس کے علاوہ مئی کے دوران تازہ سبزیاں، دال مسور، مصالحے، چاول بھی سستے ہوئے، ماہانہ بنیادوں پر خشک میوہ، دال مونگ، مچھلی بھی سستی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں مہنگائی مزید کم ہوگی، وزارت خزانہ کی اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ جاری

حکومت کا مہنگائی میں کمی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کا دعویٰ

ادارہ شماریات نےکہا کہ سالانہ بنیادوں پر مئی میں پیاز 87 فیصد، ٹماٹر 55 فیصد، مچھلی 30 فیصد، تازہ سبزیاں 19 فیصد اور مشروبات 24فیصد جب کہ خشک میوہ جات کی قیمتوں میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top