ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

بھارتی بحریہ نے پاکستانیوں کو صومالی قزاقوں سے بچا لیا

30 مارچ, 2024 17:11

بھارتی نیوی نے بحیرہ عرب کے پانیوں میں 12 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران صومالی قزاقوں سے کم از کم 23 پاکستانی ماہی گیروں کو بچالیا۔

ایس او پیز کے مطابق 12 گھنٹے سے زائد سخت حربی اقدامات کے بعد ہائی جیک جہاز ایف وی پر سوار قزاقوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا گیا۔ بھارتی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 23 پاکستانی شہریوں پر مشتمل عملے کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔

ریسکیو مشن 29 مارچ کی علی الصبح شروع کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس سمیدھا نے ہائی جیک ہونے والے جہاز ایف وی الکمبر کو روک کر آپریشن شروع کیا

واضح رہے کہ یہ دوسرا بحری آپریشن ہے جہاں ہندوستانی بحریہ نے قزاقوں کو بغیر کسی خون ریزی کے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں بھارتی بحریہ نے 30 سے زائد صومالی قزاقوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا تھا اور عملے کو بغیر کسی لڑائی یا خون ریزی کے بچایا تھا۔

آئی این ایس کولکاتا نے تمام 35 قزاقوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا اور عملے کے 17 ارکان کو تجارتی جہاز سے بحفاظت باہر نکال لیا۔

واقعے کے وقت ایرانی ماہی گیری کا جہاز سوکوترا کے جنوب مغرب میں تقریبا 90 ناٹیکل میل کی دوری پر تھا اور نو مسلح قزاق ماہی گیری کی کشتی پر سوار تھے۔ ہائی جیک ہونے والے جہاز کو 29 مارچ کو روکا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top