ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

بھارتی مسلمان طالب علم امریکا میں لاپتہ، اہل خانہ کو تاوان کی کال موصول

20 مارچ, 2024 14:19

بھارتی حیدر آباد سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ طالب علم 7 مارچ سے امریکا میں لاپتہ ہے اور بھارت میں اس کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں تاوان کے لیے کال موصول ہوئی ہے۔

کلیولینڈ یونیورسٹی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے والے عبدالمحمد کو آخری بار 7 مارچ کو دیکھا گیا تھا۔

مغوی کے والد  محمد سلیم نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں ایک نامعلوم نمبر سے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں شخص نے ایک گینگ کا حصہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

فون کرنے والے نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عبدالمحمد کو اغوا کیا تھا اور اس کی بحفاظت واپسی کے لیے 1200 ڈالر تاوان مانگا جا رہا ہے جب کہ اغوا کاروں نے مزید دھمکی دی کہ اگر تاوان ادا نہیں کیا گیا تو عبدل کا گردہ فروخت کر دیا جائے گا۔

امریکا میں عبد المحمد کے رشتہ داروں نے 8 مارچ کو کلیولینڈ پولیس میں ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی جس کے بعد امریکی حکام نے عبدل کے لئے ایک لک آؤٹ نوٹس جاری کیا ہے۔

مغوی اہل خانہ نے 18 مارچ کو شکاگو میں بھارتی قونصل خانے سے بھی رابطہ کیا اور عبدل المحمد کو تلاش کرنے میں مدد مانگی۔

کلیولینڈ پولیس فی الحال مسلمان طالب علم کی گمشدگی کی تحقیقات کر رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں عبدالمحمد کی والدہ عابدہ نے کہا کہ انہوں نے آخری بار 7 مارچ کو اپنے بیٹے سے بات کی تھی جس کے بعد سے اس کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top