منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

بھارتی میڈیا نے کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کا الزام پاکستان پر لگادیا

20 اگست, 2024 12:19

بھارتی میڈیا نے پاکستانی ایجنسیوں پر کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

گزشتہ برس 18 ستمبر کو کینیڈین حکومت نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

کینیڈین حکام پہلے ہی اس معاملے کے سلسلے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے متعدد کارندوں کو گرفتار کر چکے ہیں جب کہ بعض بھارتی ایجنٹس کینیڈا سے فرار ہیں۔

امریکا نے ایک اور سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی کوشش میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کی تھی، جس سے بیرون ملک بھارتی انٹیلی جنس سرگرمیوں کے شکوک و شبہات میں اضافہ ہوا ہے۔

تحقیقات کے دوران کینیڈا نے ایک بھارتی سفارت کار کو ملک بدر کر دیا جس پر شبہ تھا کہ وہ را کا اسٹیشن چیف ہے اور سفارتی آڑ میں کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

کینیڈا اور انڈیا کی درمیان کشیدگی کی وجہ ہردیپ سنگھ نجر کون تھے؟

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث ہے: فائیو آئیز کا انکشاف

یہ پہلی بار نہیں جب بھارت نے اپنا کیا ہوا غیر قانونی و غیر اخلاقی اقدام کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھرایا ہو، البتہ بھارتی میڈیا حسبِ روایت جعلی پروپیگنڈا پھیلانے میں آگے آگے رہا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروپیگنڈے کا مقصد سکھ کارکنوں کو نشانہ بنانے والی غیر علاقائی کارروائیوں میں بھارت کے مبینہ ملوث ہونے سے توجہ ہٹانا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top