جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

کراچی میں بل بورڈز پر بھارتی کرکٹر کی تصویر، شہری حیران

28 اپریل, 2024 14:21

کراچی میں مسافروں کو سابق بھارتی کرکٹر کے بل بورڈز نے حیران کردیا ہے۔

جب شہریوں نے معاملے کی تفصیلات جاننے کے لیے جی ٹی وی سے رابطہ کیا تو پاکستان کے بندرگاہی شہر میں کئی مقامات پر بل بورڈز لگائے گئے جن پر سابق بھارتی کرکٹر روبن اتھپا نظر آرہے ہیں۔

سابق بھارتی بلے باز روبن اتھپا کو بل بورڈز پر اشتہاری تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں وہ اشتہار میں کرکٹ ایپ کی تشہیر کر رہے ہیں، کراچی کی مقبول ترین سڑکوں پر لگے بل بورڈز پر بھارتی کرکٹر کے علاوہ دو خواتین کی تصاویر بھی چسپاں ہیں۔

بینر پر چار ٹیموں کی تصویر بھی ہے جس کا پاکستان فرنچائزز سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ وہ ویسٹ انڈیز کی فرنچائزز ہیں۔

یاد رہے کہ کرکٹ میں جوئے کے لیے ایسی ایپس استعمال کی جاتی ہیں جن پر پاکستان میں پابندی ہے۔

روبن اتھپا نے 2006 اور 2007 میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور 2007 میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔

سابق وکٹ کیپر بلے باز نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ 2015 میں کھیلا تھا۔

روبن اتھپا نے بھارت کے لئے 46 ون ڈے اور 13 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔ 25.9 فیصد کی اوسط کے ساتھ اتھپا نے ون ڈے میچوں میں 934 رنز بنائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top